شیر شاہ میں ناجائز تجاوزات،گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے حقائق سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر شاہ، ناجائز تجاوزات اور گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے حقائق سامنے آگئے
شیر شاہ، ناجائز تجاوزات اور گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے حقائق سامنے آگئے

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 17افراد جان کی بازی ہار گئے، گیس لیکیج کیسے ہوئی؟ ناجائز تجاوزات کے حقائق سامنے آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالے پر تعمیر کی گئی عمارت میں دھماکہ ہوا جہاں ایسی ہی متعدد دیگر عمارات موجود ہیں۔ ،کئی عمارتیں 6 منزلہ ہیں جہاں تعمیرات سے قبل نالہ بند کرنے کیلئے فولاد اور کنکریٹ استعمال کرکے گیس لیکیج کی ترسیل کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی مقابلے میں شہری جاں بحق، کراچی پولیس کے 4اہلکارگرفتار

شیر شاہ دھماکہ، متاثرہ جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرنؓ

تعمیرات سے قبل نالہ بند کرنے کیلئے چھت میں فولاد اور کنکریٹ کا استعمال ہوا۔ کوئی ایسا سوراخ نہیں چھوڑا گیا جس سے بدبودار نالے کی ہوا گزر سکے تاہم گیس کو اخراج کا راستہ نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں تباہی کے امکانات پیدا ہوئے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق نالے پر ناجائز تعمیرات سے لاکھوں روپے کے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت نے نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا اور وزیر اعلیٰ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کا حکم بھی دیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کا تحقیقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ عمارات بہت پرانی ہیں جن کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ شیر شاہ میں دھماکے سے متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اموات کی تعداد 17 ہو گئی۔ 

 

Related Posts