گزشتہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ کی سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اداکاراؤں نے بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا ہے لیکن کیا اس میں ان کی اصل خوبصورتی بھی شامل تھی؟ میک اپ سے پہلے اور بعد میں بالی ووڈ اداکاراؤں کی تصویروں سے یہ واضح ہوجائے گا۔
بے شمار سوشل میڈیا صارفین کا فرمانا ہے کہ بالی ووڈ اداکارائیں حقیقت میں چڑیل جیسی نظر آتی ہوں گی لیکن میک اپ کی وجہ سے انہیں بنا سنوار کا ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے دنیا میں ان سے حسین کوئی ہے ہی نہیں، مانتے ہیں حقیقت تلخ ہوسکتی ہے لیکن اتنی بری بھی نہیں ہے۔

بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی ہیروئن کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، شردھا کپور اور کرینہ کپور سمیت متعدد بالی ووڈ ایکٹریسز اپنی میک اپ کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بالی ووڈ کی یہ حسین صورتیں دراصل عام لڑکیاں ہیں جنہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا یہ عام لڑکیاں خوبصورت نہیں ہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کیلئے مختلف اداکاراؤں کی تصاویر انٹرنیٹ پر تلاش کی گئیں اور صارفین کے سامنے یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کاشمار فلم انڈسٹری کی صفِ اوّل کی ہیروئنز میں کیا جاتا ہے جو مختلف فلموں میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔

اداکاری کی دنیا بلاشبہ ایک منافقانہ اور جھوٹی دنیا ہے کیونکہ اداکارائیں وہ مناظر اور دنیائیں پیش کرتی ہیں جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر دھوم سیریز، ستری یا پھر شاہ رخ خان کی فلم راون کا ہی ذکر کیجئے تو ان میں جو دنیا پیش کی گئی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ایسے میں بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کو اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا پڑتا ہے۔ پھر اس میں کیمرے کی لائٹنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کے علاوہ ایڈیٹنگ کا بھی کمال ہوتا ہے۔ جو چہرہ جس رخ سے اچھا نہیں لگتا، وہ رخ دکھایا ہی نہیں جاتا۔ اس لیے خواتین اداکارہ حقیقی زندگی میں کم شکل ہی کیوں نہ ہو، کیمرے پر اچھی لگتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ فلم بینوں کی نظر میں ہر اداکارہ ایک پری کا درجہ اختیار کرجاتی ہے۔ یقین نہ آئے تو سوشل میڈیا پر جا کر کبھی کسی اداکارہ کے خلاف کسی ایسے گروپ میں کمنٹ کردیں جو اس اداکارہ کے مداحوں کا گروپ سمجھا جاتا ہو، پھر وہ مداح ہاتھ دھو کر آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے۔ زیادہ تر ایسے لوگوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بے شمار مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ یا اداکار کے خلاف کوئی بات سننا ہی پسند نہیں کرتے۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے خوبصورت نہ کوئی ہے اور نہ ہی ہوسکتا ہے۔ ماضی کے مداح تو یہ بھی یقین رکھتے تھے کہ اگر وہ اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے بارے میں اچھے خیالات کا مسلسل ذکر و فکر جاری رکھیں گے تو ایک نہ ایک دن اس سے ملاقات ضرور ہوگی۔

ایسے ہی بے شمار خیالات رکھنے والے مداح ماننے کو تیار ہی نہیں ہوتے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ حقیقت میں اس سے کم لگ سکتی ہے، جتنی خوبصورت وہ میک اپ کے بعد نظر آتی ہے۔ ایسے میں صرف حقائق پر مبنی معلومات اور تصاویر ہی مداحوں کو حقیقت پسندی پر کسی نہ کسی حد تک مجبور کرسکتی ہیں۔ میں نہ مانوں کی تکرار کرنے والوں کا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔
