راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کی اصل وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کی اصل وجہ سامنے آگئی
راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کی اصل وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار جاری ہے جس کی اصل وجہ تحقیقات سے سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے وارڈ نمبر 10 میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جن کی اصل وجہ معطل ہونے والے انسپکٹرز پر اعلیٰ افسران کی بے جا نوازشات ہیں جس سے نئے تعینات ہونے والے عملے کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی چھوٹ مل گئی ہے۔

حال ہی میں درجنوں شکایات کی بناء  پر بلڈنگ سیل سے معطل ہونے والے انسپکٹرز قیص ظہور،  راجہ ارشد, جواد علی اور نصیر یوسف سمیت متعدد ملازمین کے خلاف اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے شواہد سامنے آنے پر ان کو معطل کرنے کے بعد یہ بات دبا دی گئی۔ 

معطلی کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں لانے کی بجائے چشم پوشی برتی گئی جبکہ مذکورہ انسپکٹرز کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کو بھی فائلوں کے ڈھیر تلے دبا دیا گیا۔

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کے سبب معطل ہونے والے انسپکٹرز کے دور میں نئی شروع ہونے والی تعمیرات میں سے مبینہ چند ایک کو چارج شیٹ میں ظاہر کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کر دیے جاتے ہیں جو کافی نہیں ہے۔ 

دوسری جانب درجنوں کے حساب سے بائی لاز کے خلاف تعمیرات کی جانب سے آنکھیں بند کرلی جاتی ہیں جس کی وجہ سے نئے تعینات انسپکٹر چوہدری اشتیاق کو مافیا کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور ہر مقام سے یہی آواز سنائی دیتی ہے کہ ہم نے قیص ظہور کو نذرانہ دیا ہوا ہے۔

انسپکٹر چوہدری اشتیاق سے کہا جاتا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات بند نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے وارڈ نمبر10 میں تعینات انسپکٹر رانا اشتیاق کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ ان کی مدتِ ملازمت کا ایک سال تک اختتام بتایا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انسپکٹر رانا اشتیاق اپنے وارڈ میں جانے سے گریز کرتے ہیں اور ان کے وارڈ میں دیگر معطل یا حاضر ڈیوٹی انسپکٹرز مداخلت کرتے ہوئے بائی لازء کے خلاف تعمیرات کرنے والوں کی مبینہ پشت پناہی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے محبوب لین میں ایک درجن نئے اور پرانے مکانوں میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے علاوہ 8 سے 10 پرانے مکانوں کی بیٹھکوں اورگیراجوں کو توڑ کر کمرشل دکانیں بنائی جا رہی ہیں۔

اس ضمن میں وارڈ نمبر 10 میں تعینات انسپکٹر رانا اشتیاق کا کہنا ہے کہ میرے وارڈ میں بے شمار دکانیں اور مکان کی تعمیر میں بائی لاز کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

Related Posts