لاک ڈاؤن میں اصل مسئلہ سفید پوشوں کا ہے جو کچھ نہیں مانگتے۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈیا اور این ڈی ایس افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں، شیخ رشید احمد
انڈیا اور این ڈی ایس افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں، شیخ رشید احمد

لاہور:وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کی مدد جاری ہے لیکن اصل مسئلہ سفید پوش افراد کا ہے جو کچھ نہیں مانگتے بلکہ ہاتھ پھیلانے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

داتا کی نگری لاہور میں راشن کی تقریبِ تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید اھمد نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سے میری درخواست ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے افراد کو رِہا کریں۔عوام الناس کی گرفتاری پریشان کن ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ لاک ڈاؤن نہ کیا جائے لیکن وہ اس طرح کا ہونا چاہئے جس میں عوام کو فاقہ کشی پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ لوگ بھوک سے جانیں نہ گنوائیں۔

نماز کی اجازت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہی کورونا وائرس کی وباء ختم کرسکتا ہے۔ حکومت کی نماز کی اجازت خوش آئند ہے۔ سب اللہ کا کرم ہے۔ دُعا کرتے ہیں وہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لیے آٹے اور چینی بحران کی رپورٹ ایک بڑا امتحان ثابت ہونے والا ہے۔ فرانزک رپورٹ لیٹ تو ضرور ہوسکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ رپورٹ ہی نہ بنائی جائے۔ اس پر عمل کرنا حکومت کا کام ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پولیس نے ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے تحت عوام کو گرفتار کر لیا تھا لیکن وزیرِ اعظم نے انہیں چھڑوایا۔ یہی بات میں سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی چاہتا ہوں۔

Related Posts