بالن ڈور ایوارڈ فرانسیسی فٹ بال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جس کیلئے دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔
سال کے بہترین فٹ بالر کے حوالے سے حتمی فیصلہ 17 اکتوبر کو ہوجائے گا، تاہم فٹ بال کے شائقین اس کے فاتح کے حوالے سے قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما اور بارسلونا کی الیکسیا پوٹیلس کو ایوارڈ جیٹنے کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ کہا جارہا ہے۔
’بالن ڈور‘ ایوارڈ کیلئے پسندیدہ کھلاڑی کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں میں بہترین کارگردگی دکھائی ہے ، کریم بنزیما گزشتہ سیزن میں 32 کھیلوں میں 27 گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ الیکسیا پوٹیلس نے بارسلونا کو 30 میچز میں فتح دلوانے میں اہم کردار کیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو اُن کی بہترین کارگردگی کی بنیاد پر عوام کی بڑی تعداد میں حمایت حاصل ہے۔
بالن ڈور کے فاتح کیلئے کیے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق تقریباََ 63.9 فیصد لوگوں نے ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ کچھ مایہ ناز فٹ بالرز نے بھی کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا مستحق کہا ہے جن میں ساڈیو مانے، ایڈن ہیزرڈ اور ونیسیئس جونیئر شامل ہیں۔