گلشن اقبال دھماکے کی وجوہات سامنے آگئیں، نقصان بڑھنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

real cause of blast in residential building in Gulshan-e-Iqbal

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب عمارت میں دھماکے کے حوالے سے ریسکیو ذرائع نے اہم دعویٰ کرتے ہوئے نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب بلند و بالا عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا اور دھماکے بعد دور دور تک گیس کی بو پھیل گئی ہے۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے،رپورٹ میں لکھا ہے کہ جائے دھماکا سے کسی قسم کے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، زخمیوں میں سے بھی بم دھماکے کے شواہد نہیں ملے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میز نائن فلورپر ہوا جبکہ دھماکے سے قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی وجوہات کے متعلق قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

زوردار دھماکے کے باعث قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پٹیل ہسپتال کے مطابق 10 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جبکہ ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔ عمارت کے ملبے تلے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دبی ہوئی ہیں۔

Related Posts