جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شادی ہال بند نہیں کرینگے،شارق میمن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شادی ہال بند نہیں کرینگے،شارق میمن
جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شادی ہال بند نہیں کرینگے،شارق میمن

کراچی: بینکویٹ ہال ایسوسی ایشن نے شادی ہالز کی بندش کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی،جیل جانے کو تیار ہیں پر شادی ہال بند نہیں کرینگے۔

کراچی بینکویٹ ہال ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے کہاکہ 20نومبر سے حکومت کی جانب سے شادی ہالز کی بندش کی پرزور مذمت کرتے ہیں‘حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے‘بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ ر کھتے ہیں، اس موقع پر راشد خان‘ نا صر حسین و د یگربھی موجود تھے۔

کراچی بینکویٹ ہال ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے تاہم بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ ر کھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز کراچی کے مقامی بینکویٹ میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شارق میمن کا مزید کہناتھا کہ جیل جانے کو تیار ہیں پر شادی ہال بند نہیں کرینگے،20نومبر سے شادی ہالز کی بندش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری سے وابستہ افراد7ماہ کے طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد صرف بکنگ کرسکے ہیں اور ایک بار پھر ہمارے کاروبار کو بند کیا جارہاہے۔

ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینی ٹائزر کا انتظام کیا جاتا ہے، تمام ایس او پیز پر بھی عمل کرتے ہیں۔

اس کے باوجود حکومت کی طرف سے شادی ہال سیل اور 20 نومبر سے ان کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مختلف شادی ہالز کو سیل کرنے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے مالکان کو بے جا تنگ کیا جاتا ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے حقائق کا جائزہ لے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شادی ہال سے وابستہ ہزاروں افراد گزشتہ دنوں تنگدستی کا شکار ہوئے، اگر حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر شادی ہال سے کم و بیش 40،50 افراد کا روزگار وابستہ ہے،بحیثیت ہال مالکان ہم بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ شادی ہال میں بکنگ کرانے والے افراد پیسوں کی واپسی کا تقاضا کررہے ہیں۔

Related Posts