گھر جانے کو تیار ہوں، ایوان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھر جانے کو تیار ہوں، ایوان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیر اعظم
گھر جانے کو تیار ہوں، ایوان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایوان نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے، گھر بھجوانا چاہتے ہیں تو ہزار بار جانے کو تیار ہوں لیکن اس ایوان کا مان نہیں توڑوں گا،پارلیمان کی عزت، توقیر، احترام اور آئینی اختیار دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اور عوام کے منتخب ایوان کے پاس یہ اختیار ہمیشہ رہے گا، پارلیمان کے اس اختیار کو چیلنج کرنا سینہ زوری ہے۔

وزیراعظم نے جمعرات کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس معزز ایوان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قرارداد پر مجھے ایک مرتبہ پھر عزت بخشی ہے اور 180 ارکان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2018ء میں ملک کی معیشت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی تھی، اس کے بعد ایک جھرلو اور فراڈ الیکشن ہوا، سازش کس طرح کی گئی، اب سب سامنے آ رہا ہے، خواجہ طارق رحیم اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے ذریعے سازش کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

2018ء میں پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے بدترین دھاندلی کی گئی،ازخود نوٹسز کے ذریعے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا، ہزاروں مریض جن کی گردے کی پیوند کاری ہو سکتی تھی وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ 2018ء میں انتخابات کی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں گی لیکن آج تک تحقیقات نہیں کرائی گئیں، سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کی دھاندلی کی تحقیقات کرائیں تاکہ قوم کو پتہ چل سکے کہ کس طرح عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی تھی تو اس وقت بھی عمران نیازی کے اشارے پر دو صوبائی وزراء نے 22 کروڑ عوام اور ملک کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے تحریر کر دیا کہ ہم شرائط نہیں مانتے، سائفر کے بارے میں بھی سب جانتے ہیں، امریکہ کو نشانہ بنایا گیا کہ اس نے سازش سے حکومت تبدیل کرائی ہے۔

چین اور روس کے حوالہ سے بھی مگرمچھ کے آنسو بہائے گئے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور باقی وزارتوں کی محنت سے روس سے سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان پہنچے گا، اگر ملک میں امپورٹڈ حکومت ہوتی تو کیا روس ہمیں سستا تیل دیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمان کے فیصلوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، مجھے اس ایوان نے منتخب کیا ہے، آج پارلیمان یہاں فیصلہ کرتی ہے اور کابینہ کو پابند کرتی ہے تو میرا فرض ہے کہ اس پارلیمان کے فیصلوں کا احترام کروں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ ہر صورت پارلیمان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ پارلیمان کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس قانون کی کوئی حتمی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی حکم امتناعی جاری کر دے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

وزیراعظم نے کہا کہ آئین بنانا اور اس میں ترمیم کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، عدلیہ کو آئین ری رائٹ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، توہین عدالت کا وار کرنے کی دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو بیٹھا ہے تو آج اس ایوان نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

Related Posts