راولپنڈی: پاکستان میں ٹیپ بال کا سب سے بڑا میلا سجنے کو تیار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مارخور چیمپینز لیگ کا تیسرا ایڈیشن 21 مارچ سے شروع ہو گا، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ میں 4 اوورسیز ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ 12 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایم سی ایل سردار سیف اللہ عباسی نے شیڈول کا اعلان کیا، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی نواز بھی موجود تھے۔
سردار سیف اللہ عباسی نے پاکستانی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد ٹیپ بال کرکٹ کو پسند کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، غیر ملکی کھلاڑی اذان سے متاثر