راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 28 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا، مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 28 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا، مقدمات درج
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 28 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا، مقدمات درج

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی 28 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اتھارٹیز نے لے آؤٹ پلان منظور کروائے بغیر تعمیرات کیں اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ تھانہ صدر بیرونی میں 16، چونترہ میں 7، روات میں 3 جبکہ نصیر آباد اور مورگاہ تھانوں میں 1، 1 مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

لے آؤٹ پلان کی منظوری کے بغیر چلنے والی سوسائٹیز میں موضع پنڈ نصراللہ کی دی ایونیوہاؤسنگ سکیم ، اڈیالہ روڈ کے موضع مورگاہ کی ودیاہاؤسنگ سکیم ، چکری روڈ کی رہبر کالونی، راول انکلیو، میٹرو ہومز، سفاری انکلیو، ڈاکٹرجمیل اسلم کی فرینڈ، روڈن انکلیو، آئیڈیل ایگروفارم ہاوسز اور سفاری گرین شامل ہیں۔

غیر قانونی قرار دی گئی سوسائٹیز میں آئیڈیل سٹی، گلشن فرزندعلی، سلور سٹی گرجاروڈ،  کاک روڈ ٹھلیاں پر واقع ائیر پورٹ ٹاؤن، گرجا روڈ کی المدینہ ویلی، اڈیالہ روڈ پر واقع سفائر ولاز، اڈیالہ روڈ کی مریم گرین سٹی اور اکبرولاز تھانہ روات کی حدود میں تقوی ٹاؤن اور چک بیلی خان روڈ کی ہابی ٹاؤن شامل ہیں۔

ان سوسائٹیز میں کلیام مغل جی ٹی روڈ کی امیر سٹی، چکری روڈ کی بلیوورلڈ، عبداللہ سٹی، کشمیر پیرا ڈائز، ایپریل گارڈن، اسلام آباد فارم ہاؤس، راول فارم ہاؤس  اور سی پیک ریزیڈنس شامل ہیں۔ آ ر ڈی اے کے اسکیم انسپکٹر شہزاد محمودنے پولیس کو مقدمات کے اندراج کیلئے 11 درخواستیں جمع کرادیں۔ 

پولیس کودی گئی 11درخواستوں میں آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لے آوٹ پلان منظورشدہ نہیں، نہ انکے پاس کوئی اجازت نامہ ہے مگر سوسائٹیز نے ڈویلپمنٹ کا کام شروع کررکھاہے اور عوام کیساتھ دھوکا ہورہا ہے۔پولیس نے ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مقدمات زیرِ دفعہ 471، 468، 420، 419 اور 406 کے تحت درج کیے گئے۔ گزشتہ روز بھی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 2 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرائے تھے۔ آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: آر ڈی اے نے نئے مالی سال  کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

Related Posts