آر ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرشدہ شیڈز کے خلاف کارروائی، متعدد مسمار کردیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرشدہ شیڈز کے خلاف کارروائی، متعدد مسمار کردیے
آر ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرشدہ شیڈز کے خلاف کارروائی، متعدد مسمار کردیے

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے جناح روڈ پر تجارتی عمارتوں پر لگے غیرقانونی شیڈز کو مسمار کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ (ایل یو اینڈ بی بی سی) ونگ آر ڈی اے غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نے جناح روڈ (سٹی صدر روڈ)  موہن پورہ راولپنڈی  میں پلاٹ نمبر A308-C پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ غیرقانونی شیڈز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد شیڈز مسمار کردیے۔

بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ، بلڈنگ انسپکٹرز اور ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملے نے متعلقہ تھانے کی پولیس کی مدد سے آپریشن کیا اور مذکورہ غیر قانونی تجارتی عمارت کو منہدم کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ایل یو اینڈ بی سی ونگ جمشید آفتاب نے کہا کہ یہ تعمیر پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیٹس ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز ، 2020 کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز اور چالان جاری کردیئے گئے ہیں۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیرقانونی اور غیرمجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف سخت کارروائی کرے۔

Related Posts