رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدتِ ملامت مکمل، بیان جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدتِ ملامت مکمل، بیان جاری
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدتِ ملامت مکمل، بیان جاری

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک  کی مدتِ ملازمت مکمل ہوگئی، اس موقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ میں نے اپنے 3 سال پورے کر لیے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ خدا نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کی خدمت کی دعوت دیتا ہوں۔ بطور گورنر کئی نئے اقدامات اٹھائے۔ پہلی بار کورونا جیسی عالمی وباء کے دوران  پے رول پیکیج،  ہسپتال فنانسنگ اور ٹیرف اسکیم مہیا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جدہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش،تمام بین القوامی پروازیں تاخیر کا شکار

اپنے بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم نے سمندر پار پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ملکی بینکنگ سے منسلک کردیا۔ راست کے تحت ملک بھر میں ادائیگیاں مفت کردیں۔ ڈیجیٹل بینکاری کا فریم ورک بھی مہیا کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے کم لاگت گھروں کیلئے قرض کی فراہمی کو فروغ دیا۔

بیان میں رضا باقر نے کہا کہ ہم نے کئی دیگر اہم اقدامات اٹھائے۔ 3 اہل ڈپٹی گورنرز کے تحت اسٹیٹ بینک کو مضبوطی فراہم کی۔ اسٹیٹ بینک میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کا مشکل کاموں کی انجام دہی کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا کام آپ کے اندر پوشیدہ نئے آئیڈیاز کو منظرِ عام پر لانا رہا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں اسٹیٹ بینک عملے کو معیشت کا ستون سمجھتا ہوں۔ ڈپٹی گورنر اور اسٹیٹ بینک کارپوریٹ ٹیم کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مدتِ ملازمت کے دوران 4 وزرائے خزانہ اور 5 سیکریٹری خزانہ کے ساتھ کام کا موقع ملا۔ ان کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں۔ 

Related Posts