لاس اینجلس: آسکرایوارڈ 2022ء کے سلسلے میں کل 94 ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہواجس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
آسکر 2022ء کے سلسلے میں ہونے والی کل 94 ویں تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے تاریخ رقم کردی، رض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے۔
رض احمد کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد ’دی لانگ گڈ بائی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ پچھلے سال بہترین اداکار کی نامزدگی کے بعد یہ رض احمد کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ 2022، ایوارڈ کی ریس میں جیت کس کے حصے میں آئی؟