راولپنڈی کی سبیلہ خاتون کی خاوند کے علاج کے لئے مالی مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کی سبیلہ خاتون کی خاوند کے علاج کے لئے مالی مدد کی اپیل
راولپنڈی کی سبیلہ خاتون کی خاوند کے علاج کے لئے مالی مدد کی اپیل

راولپنڈی کی سبیلہ خاتون نے خاوند کے علاج اور گھریلو اخراجات کے لئے وزیراعظم عمران خان سے مالی مدد کی اپیل کردی۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سبیلہ خاتون کا کہنا تھا کہ 2015 میں میرے خاوند محمد خلیل کو کینسر تشخیص ہوا تو میں ان کو احمد کمپلیکس راولپنڈی لے کر گئی جہاں پر ان کا غلط آپریشن ہوا جس کی وجہ سے ان کی یورین والی نالی ضائع ہوگئی۔

سبیلہ خاتون نے بتایا کہ شوہر کو لے کر شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور پہنچی تو انہوں نے میرے خاوند کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔ خاتون نے بتایا کہ لاہور سے مایوس لوٹنے کے بعد ہارٹ انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی میں اپنے شوہر کو لے گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بعد دوبارہ احمد اسپتال راولپنڈی میں بائی پاس آپریشن ہوا جو کامیاب نہ ہوا، پھر شفا اسپتال میں داخلے کے دوران تین لاکھ سے زیادہ خرچ ہوا جس کی وجہ سے مجھے اپنا گھر فروخت کرنا پڑا۔ اخراجات کی کمی کی وجہ سے بچے اسکول سے اٹھوا لیے ہیں۔

سبیلہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے خاوند کو علاج کے لیے انڈیا لے کر گئی اب میرے خاوند کا آخری آپریشن ہے جس کے لیے بیس ہزار ڈالر درکار ہیں ، میں وزیراعظم پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے خاوند کا علاج کرایا جائے اور رہنے کے لئے گھر دیا جائے اور ماہانہ اخراجات کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مارچ کے آخر میں مارچ بھی ہو گا، ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Related Posts