راولپنڈی:بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات سامنے آگئیں،پی ٹی آئی کینٹ کی قیادت کے کئی دھڑوں میں بٹنے کا انکشاف،تحصیل صدر پی ٹی آئی سردارناصرخان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور ایم پی اے تنویر بٹ نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بندر بانٹ کی۔
وارڈ نمبر آٹھ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ہمایوں فیاض وڑائچ کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عمر تنویر بٹ اور مقامی قیادت کرپشن میں ملوث ہیں،کارکنوں کو ناراض کرکے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے انجان لوگوں کو ٹکٹ دے دی گئی،ورکرز اور تحصیل صدر کو پوچھا تک نہیں گیا کیا۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار ناصر خان نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے ہارنے کی اصل وجہ ایم پی اے عمر تنویر بٹ اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی ہیں،الیکشن کے حوالے سے ان دونوں نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ہمارے قابل امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا۔
ورکرز ناراض تھے ان کے پاس قیادت میں سے کوئی بھی اعلیٰ شخصیت نہیں گئی،جو انہیں مناتی میرے اختیارات کو بھی چیلنج کیا گیا،اپنی مرضی سے فیصلے کئے گئے ہم نے دن رات محنت کر کے ممبرشپ کی، پارٹی کے لیے کام کیا، لیکن افسوس پیراشوٹرز کو نوازا گیا، جو کہ پارٹی کے ساتھ سراسر ظلم کیاگیا۔
میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ ہم کسی بھی آؤٹ سائیڈر اور پیرا شوٹر کو حلقے میں الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،ہم بھی تیار ہیں اور ہمارے ورکرز بھی تیار ہیں،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے میں کل بھی عمران خان کا سپاہی تھا اور آج بھی عمران کا سپاہی ہوں لیکن کسی بھی کرپٹ دو نمبر کو حلقے میں الیکشن نہیں جیتنے نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی وارڈنمبر 08 کے سیکرٹری جنرل چودھری ہمایوں فیاض وڑائچ نے ایم ایم نیوز کو بتایا آیا کہ ہمارے علاقے کا ایم پی اے عمر تنویر بٹ کرپٹ ہے اپنے چھوٹے بھائیوں کے ذریعے مختلف تھانوں سے پٹوار خانوں سے کینٹ بورڈ سے وصولیاں کرواتا ہے، الیکشن سے پہلے عمر تنویر بٹ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا تھا اب دیکھ لیں بڑے بڑے گھر اپنے لیے خریدے ہیں،مارکیٹیں بنوالی ہیں۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سیاہ وسفید کے مالک ہیں جو دل چاہتا ہے کرتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ابھی تک عمران خان اور پارٹی کی سنٹرل لیڈر شپ نے ہارنے کی وجہ جاننے کے لئے ہمیں نہیں بلایا،ایم پی اے تنویر بٹ کے بھائی دن رات کرپشن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حلقے کے لوگ ان سے انتہائی نفرت کرتے ہیں۔
یہ تو بلدیاتی انتخابات کے نتائج تھے،آئندہ جنرل الیکشن میں جو حال ہوگا وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے،اب ہم باہر سے لائے گئے امپورٹڈ کیے گئے پیراشوٹرز کو ووٹ نہیں دیں گے اور نہ ہی الیکشن لڑنے دیں گے کیونکہ اب ورکرز جاگ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ واٹر بورڈکا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ یومیہ لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے لگا