راولپنڈی :واسا نے ٹیوب ویل اور موٹر کیلئے بنایا کمرہ کرائے پر دیدیا،چاہ سلطان میں کھلے آسمان تلے رکھی پانی کی موٹر جل گئی ،شہری دسویں محرم سے پینے کے پانی سے محروم ہو چکے ہیں ۔
واسا نے موٹر اور ٹیوب ویل کھلے آسمان تلے بنا دیا ہے جبکہ جو کمرہ ٹیوب ویل کے لیے بنایا تھا اسے بااثر سماجی شخصیت نے کرائے پر دے دیا ہے اور موٹر اور بجلی کا آپریٹنگ سسٹم بارش میں سردی گرمی میں باہر ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے موٹر متعدد مرتبہ جل چکی ہیں لیکن واسا حکام چین کی نیند سو رہے ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ و اسا حکام کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے جو کمرہ ٹیوب ویل کے لیے بنایا گیا تھا اب اس کو کرائے پر دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بارش کے دوران موٹر چلانے سے موٹر جل چکی ہے اور صبح سے شام تک بچے بوڑھے خواتین شامل ہیں کہ دور دراز دراز علاقوں سے پانی برتنوں میں بھر کر لاتے ہیں لیکن پھر بھی پانی کی ضروریات پوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے بہت تکلیف کا سامنا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا حکام نے اس اہم اور سنگین مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی ،چار روز پہلے موٹر کو اتار کر لے گئے ہیں ،یہ پتہ نہیں کہ دوبارہ کب موٹر لگے گی اور علاقے کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:واسا کی لائنیں تباہ، راولپنڈی کے شہری سیوریج کاپانی پینے پر مجبور