راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 6 لاکھ روپے لوٹا دیے۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نامی اسلام آباد کا رہائشی مسافر اپنا قیمتی سفری بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر بھول گیا تھا جبکہ مسافر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بذریعہ ٹرین خیبر میل راولپنڈی سے روہڑی سفر کے لیے آیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مسافر کے سفری بیگ میں 6 لاکھ کے قریب نقدی اور انعامی بانڈز سمیت آرٹیفیشل جیولری اور دیگر ضروری سامان موجود تھا۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ آن ڈیوٹی ملازمین نے بیگ لاوراث پاکر ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی سٹیشن کے حوالے کر کے مالک کی تلاش شروع کردی تھی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا