راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن ،بیگناہ شہریوں پر تشدد،معمر خاتون ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police search operation in Dhok Ratta

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی : پولیس نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ کے میں آج سرچ آپریشن کیا ،دوران سرچ آپریشن پولیس نے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور کرایہ نامہ بھی چیک کیے اسی دوران پولیس کے جوان تلاشی کرنے کےلیے اسماعیل نامی شخص کے گھر داخل ہوئے اور اسماعیل سے کرایہ نامہ طلب کیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق جب پولیس کو اسماعیل نے کرایہ نامہ دکھایا تو پولیس والوں نے کہا کہ آپ کو ہمارے ساتھ تھانے چلنا ہو گا جس پر تکرار شروع ہوئی اسماعیل نے کہا جب میرے کاغذات سب ٹھیک ہیں تو پھر مجھے تھانے کیوں لے کر جارہے ہیں ۔

اتنی بات سننا تھی کہ پولیس والوں نے ہمارے سامنے اسماعیل کو بالوں سے پکڑ کر گھسٹنا شروع کر دیا جبکہ دوسرے پولیس ملازم نے اسماعیل کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا اسی دوران اسماعیل کی بوڑھی والدہ نے چھڑانے کی کوشش کی اور پولیس والوں کو کہا کہ میرے بیٹے کو کیوں مار رہے ہو تو پولیس نے اس بوڑھی خاتون کو طیش میں آکر مارنا شروع کر دیا جس کے باعث خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جاںبحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ایس ایچ او نے نوسرباز کو بچانے کیلئے شریف شہری کو ہراساں کرنا شروع کردیا

اہل علاقہ اس واقعہ پر سراپائے احتجاج ہو انہوں نے لاش اس وقت راولپنڈی کے تھان ڈھوک رتہ کے باہر رکھی ہوئی ہے اور احتجاج کر رہے ہیں کہ انہیں فوری انصاف دیا جائے اور ان پولیس والوں کو بمطابق قانون سزا دی جائے اس مبینہ قتل کے خلاف علاقے کی ہر آنکھ اشکبار ہے اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہت ظلم کیا ہے ان کا سدباب ہر صورت ہونا چاہیے۔

Related Posts