راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی پولیس نے راجڑ اور سنگرال کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری بھرکم اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کی ہدایات پر چونترہ تھانے کی پولیس نے راجڑ اور سنگرال کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران 8 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، 13موٹر سائیکلز برآمد

واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 رائفلز 12 بور اور گولیوں سمیت 2 پستول برآمد ہوئے۔ سی پی او سیّد شہزاد ندیم بخاری نے مؤثر سرچ آپریشن کیلئے ایس پی صدر اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن پر موٹر سائیکلز چوری کرنے کا الزام تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 13 موٹر سائیکلز بھی برآمد ہوئیں۔

آج سے 13روز قبل  راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھتے ہوئے 3 ملزمان کو شہر کے 2 مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔

Related Posts