راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا
راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، سوشل میڈیا کے ذریعے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

راولپنڈی پولیس نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے گمشدہ 3 سے 4 سالہ بچے کو والدین سے ملوا دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ہمیں راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی سے بس اڈے پر ملا جو اپنا نام علی بتاتا ہے۔

پیغام میں راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ہم بچے کے والدین کو تلاش کر رہے ہیں۔ اگر سوشل میڈیا صارفین اِس حوالے سے کچھ جانتے ہوں تو ہمیں پیغام بھیجیں۔ ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی سے رابطہ بھی کیاجاسکتا ہے۔

گزشتہ شب کیے گئے اِس پیغام پر زبردست ردِ عمل ملا۔ اگلے ہی دن راولپنڈی پولیس نے بچے کو والدین سے ملانے کی تصاویر شیئر کردیں۔

گمشدہ بچے کو راولپنڈی پولیس نے بحفاظت اس کے والدین سے ملوا دیا۔ پیر ودھائی پولیس کی انتھک محنت اور سوشل میڈیا کی ذریعے کمیونٹی معلومات کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی جسے راولپنڈی پولیس نے سب کی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  4 طلباء پر تیزاب پھینکنے کا الزام، استاد گرفتار

Related Posts