19سالہ یتیم لڑکی سے جنسی زیادتی ، ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،پولیس نے 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
راولپنڈی،پولیس نے 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کارروائی، 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا،ملزم نے یتیم لڑکی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم کی فیملی کی خواتین نے حمل ضائع کروا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد سفیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان بناکر عدالت میں پیش کیا جائے گا کیا،تاکہ ملزم کو کڑی سزا دلوائی جا سکے۔

واضح رہے کہ موجودہ ایام میں جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان معاملات پر ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کی منظوری دیدی ہے۔

Related Posts