راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، گھر سے لاپتہ 4 کمسن بچیاں والدین کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، گھر سے لاپتہ 4 کمسن بچیاں والدین کے حوالے
راولپنڈی پولیس کا کارنامہ، گھر سے لاپتہ 4 کمسن بچیاں والدین کے حوالے

راولپنڈی پولیس نے گھر سے لاپتہ ہونے والی 4کمسن بچیوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا ہے۔ بچیوں کی عمریں 3 سے 8سال کے درمیان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ معلومات کے مطابق راولپنڈی میں ریس کورس سے 3 سال، 4، 6 اور 8 سال کی 4 بچیاں لاپتہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 3سالہ بچے کی لاش برآمد، پڑوسی گرفتار

بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر کا راستہ بھول کر بھٹک جانے والی بچیوں کو تلاش کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی گمشدگی کی اطلاع ایک شہری نے دی۔ بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ چاہے گھر پر ہوں یا باہر، اپنے بچوں پر نظر رکھنے میں کوتاہی نہ کریں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی، بچے کے ماموں کی نشاندہی پر پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔

شاہ فیصل کالونی کے قریب سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ارحم نامی بچہ 12 فروری کو لاپتہ ہواتھا اور زینب الرٹ ایپلی کیشن میں بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کی گئی تھی۔

 

Related Posts