راولپنڈی:پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام، چوری ڈکیتی کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے ہاتھوں غریب عوام پسنے لگے، ارباس حسین ساکن گوجرخان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ ریس کورس راولپنڈی کی حدود میں ایک مکان خریدا،محلے والوں نے مالک مکان کو فون کرکے بتایا کہ آپ کے مکان کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں اور مکان کے اندر توڑپھوڑ ہوئی ہے۔
ارباس حسین محلے والوں کے آگاہ کرنے پر واپس آیا اور پولیس کو طلب کیا، پولیس نے سارا وقوع چیک کیا محلے والوں سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ شعیب محمد شاہد جہانزیب اور اس کے ساتھی نامعلوم افراد نے میرے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
قبضہ گروپ نے میرے مکان میں توڑ پھوڑ کی اورلاکھوں روپے کا سامان لے گئے،ارباس حسین نے قبضہ گروپ سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مجھے ان لوگوں سے جان اور مال کا شدید خطرہ ہے۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ پولیس ملزمان کو بچانے کے درپے ہے اور واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، ابھی تک میری ایف آئی آرتک درج نہیں کی گئی۔
میری سی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور انصاف کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور اس واقعہ کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔