راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اغوا کیا گیا 3ماہ کا بچہ بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اغوا کیا گیا 3ماہ کا بچہ بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اغوا کیا گیا 3ماہ کا بچہ بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو ہسپتال سے اغوا کیا گیا 3ماہ کا بچہ 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بے نظیر بھٹو ہسپتال سے 3ماہ کے بچے محمد موسیٰ کو اغوا کرکے لے جانے والی خاتون کو گرفتار کیا جبکہ ملزمہ نے بچے کو گزشتہ روز اغوا کرلیا تھا۔ بچے کی حوالگی ویمن تھانے میں عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماں کی گود سے چھینا گیا دو سالہ بچہ قتل،نہر سے لاش برآمد

پولیس نے بچہ والدین کے حوالے کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں۔ بچے کے اغوا کی شکایت سامنے آنے کے بعد پولیس نے حساس اداروں کی مدد لے کر بچے کی بازیابی 24 گھنٹوں کے اندر اندر ممکن بنائی۔

واضح رہے کہ روبینہ نامی خاتون اغوا کار کو کراچی میں بچوں کے اغوا کی متعدد وارداتوں کے باعث گرفتار کیا گیا جس کے بعد ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو سزا دی گئی تھی۔ 

سی پی او نے کہا کہ روبینہ نامی اغوا کار خاتون کراچی سے جیل کاٹنے کے بعد راولپنڈی پہنچ گئی اور یہاں بھی ایک بچہ اغوا کر لیا۔ پولیس نے دن رات ایک کرکے بچہ بازیاب کروایا۔ ملزمہ کی گرفتاری پر دلی اطمینان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے شہر خیرپور میں ماں کی گود سے چھینے گئے دو سالہ بچے کو قتل کردیا گیا جس کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔ 

خیرپور میں رواں برس فروری کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار  خاتون کاجل کی گود سے دو سالہ بچے کو چھین کر فرار ہوگئے تھے، معصوم بچے ذیشان کی لاش علی نواز واہ سے برآمد کرلی گئی۔

Related Posts