راولپنڈی پولیس نے بہن کو قتل کرکے لاش کچن میں پھینکنے والے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے بہن کے قتل کو طبعی موت ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کم و بیش 3 ہفتے قبل گھر سے خاتون کی لاش برآمد کی۔ واقعے کی مزید تفتیش کرنے پر خاتون کی غیر طبعی موت کا یقین ہوگیا۔
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
جاں بحق خاتون کی والدہ نے ریس کورس پولیس کو بیان دیا کہ اس کے بیٹے عابد نے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے بہن کا گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ملزم نے بھی قتل کا اعتراف کر لیا۔
اپنے اعترافی بیان میں ملزم عابد نے کہا کہ میں نے بہن کو قتل کرنے کے بعد لاش کچن میں پھینک دی تھی۔ پکڑے جانے کے خوف اور لاش ٹھکانے لگانے کا موقع نہ ملنے کے باعث اسے کہیں اور نہیں پھینک سکا۔
ریس کورس پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ نے درج کرایا۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کرکے سزا دلوائیں گے۔