راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں ہیروئن کی بڑی کھیپ اسمگل کرتے ہوئے پولیس نے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرکے ان سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ہم نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والے منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیر پورٹ پر 70 ہزار درہم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام