راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ۔
تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ، پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم راجہ اویس نے والدین کی عدم موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم راجہ اویس کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا