راولپنڈی: تھانہ سول لائن پولیس نے خاتون کی درخواست پر میسجز کے ذریعے کے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی کہ ذیشان عرف شانی اس کو میسجز کے ذریعے پریشان کرتا ہے اور دھمکیاں بھی دیتا ہے۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ملزم ذیشان عرف شانی نے مجھے مقدمے کی پیروی سے روکنے اور خوفزدہ کرنے کے لئے میرے فون نمبر پر میسج کرتا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان اور شانی نے مجھے اپنی سالگرہ کے کیک پر مقدمہ میں درج دفعات بھی تحریر کر کے خوفزدہ کرنے کے میسج کیے تھے۔
تھانہ سول لائن پولیس نے آج ملزم کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد، ہراساں کرنے اور جنسی استحصال جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ اگلی تاریخ پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ سے کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور