راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا
راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا

راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 2 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک طاہر ایوب نے 4913 ووٹ حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سمیت مجموعی طور پر مد مقابل6امیدواروں کو مات دے دی۔

ذرائع کے مطابق ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوارزین العابدین نے4583 ووٹ حاصل کر کے انتخابی دوڑ میں رنر اپ کا اعزازحاصل کیا۔

اس طرح راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی10میں سے8نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی کی مہر لگا دی، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گزشتہ سال12ستمبر کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر2میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثرانتقال کر گئی تھیں۔ جس سے اس وارڈ میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

آج ہونے والے انتخابات میں ریٹرنگ افسر کے فرائض کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر عمران گلزار جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسرکے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ادا کئے۔

انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب نے 4913 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل امیدواروں میں تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز نے4583 ووٹ حاصل کئے۔

جماعت اسلامی کے اصغر خان نے 695 اور تحریک لبیک عامر رؤف ایڈووکیٹ نے 880 آزاد امیدواروں میں مولانا محمد قاسم نے 126،شوکت ایوب جدون نے 569 اور راشد محمود نے 121 ووٹ حاصل کئے۔

انتخابی عمل شام 5بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہا،اس مقصد کے لئے کل 58پولنگ سٹیشن اور خواتین کے 67پولنگ بوتھ سمیت مجموعی طورپر 147 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے،جبکہ12پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 16کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

اسی طرح پولنگ کے دوران امن و مان یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس کے400 کے قریب افسران و اہلکارتعینات کئے گئے تھے جبکہ وارڈ2میں مکمل طور پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال12ستمبرکو ہونے والے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 9میں سے 7نشستوں پر مسلم لیگ ن کے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کی لاہور میں طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

وارڈمیں 27466 خواتین ووٹروں سمیت کل 61124ووٹروں میں سے12104 نے حق رائے دہی استعمال کیا اس طرح ووٹوں کا تناسب 20 فیصد رہا۔

Related Posts