راولپنڈی،پٹواری ملک انیس نے رشوت خوری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،پٹواری ملک انیس نے رشوت خوری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
راولپنڈی،پٹواری ملک انیس نے رشوت خوری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

راولپنڈی موضع بنگال کے پٹواری ملک انیس نے رشوت خوری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پٹواری کلچر کو تبدیل کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

سائلین رشوت خوری کے خلاف سراپائے احتجاج ہیں،شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے رشوت خور پٹواری کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے، راولپنڈی کے موضع بنگال کے پٹواری ملک انیس نے حکومتی احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پٹوار خانے کو رشوت خانے میں تبدیل کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پٹواری نے منشیوں کو تاکید کی ہے کہ بغیر پیسوں کے کوئی کام نہیں کرنا جس کی وجہ سے ہم لوگ روانہ کی بنیاد پر پٹوار خانے کے چکر لگاتے لگاتے عاجز آچکے ہیں۔

پٹوری نے فرد۔رجسٹری۔ اور زمین کے انتقال کے الگ الگ ریٹس مقرر کر رکھے ہیں،جبکہ منشی خاص لوگوں کے کام فوراً کر دیتا ہے عام عوام پریشان ہیں، پٹواری اپنی مرضی سے پٹوار خانے آتا ہے سارا دن پٹوار خانے میں واقع خفیہ دفتر میں خاص لوگوں سے لین دین کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب عام شہری رجسٹری یا فرد کرانے جائیں تو مرضی کے پیسے نہ ملنے پرکہا جاتا ہے کہ آپ کی زمین ہے ہی نہیں، راولپنڈی کے شہریوں نے کرپٹ پٹواری کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں میں کسی ایماندار پٹواری کو تعینات کیا جائے تاکہ عام عوام کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔

Related Posts