راولپنڈی:تھانہ رتہ امرال میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے کمسن 15سالہ بچی سونیا کی عزت کومالک مکان نے تار تار کردیا۔صلح کے لئے متاثرہ خاندان پر دباؤ۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ بچی سونیا کی والدہ نے بتایا کہ ہم لوگ فیصل آباد کے رہنے والے ہیں اور آجکل راولپنڈی میں ڈھوک حکمداد میں عارضی مقیم ہیں،میری بیٹی سونیا جس کی عمر 15 سال ہے، رات کے وقت اپنے چھوٹے بھائی رمضان کے ساتھ چھت پر گئی اسی اثناء میں چھوٹا بھائی پانی پینے کے لئے چھت سے نیچے اترا۔
اس دوران سہیل جو کہ مالک مکان ہے،چھت پر آگیا اور زبردستی اس نے میری بیٹی سونیا کے ساتھ زنا کیا،سونیا کے شور کرنے پر میں دوڑ کر چھت پر گئی دیکھا تو بے حد پریشان تھی اور وہ بلک بلک کر رو رہی تھی۔
سہیل نے میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا کر کے سخت زیادتی کی ہے،میری بیٹی کی زندگی اس وحشی انسان نے تباہ کر دی ہے ہم غریب لوگ ہیں زبردستی زیادتی کرنے کے بعد ملزم سہیل سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا اب مجھے اور میری بیٹی کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے اور کہا ہے کہ پچاس ہزار روپے لے کر کیس واپس لے لو اور ہمارا مکان خالی کرو۔
مزید پڑھیں: 16سالہ بچی سے مدرسے کے مہتمم کی زیادتی کا معاملہ، بچی کی والدہ انصاف کیلئے دربدر