راولپنڈی،فردوس مارکیٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کا گزرنا محال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،فردوس مارکیٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کا گزرنا محال
راولپنڈی،فردوس مارکیٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھر مار، شہریوں کا گزرنا محال

راولپنڈی:تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں واقع فردوس مارکیٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھر مار شہریوں کی گزر گاہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔

سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاکا راج، مارکیٹ کے عین وسط میں قائم دوا خانہ نیم حکیم حاجی محمد اقبال نے ٹی ایم اے کی مبینہ ملی بھگت سے دواخانے کی پچھلے ا طرف میں عرصہ بیس سال سے پلاٹ پر قبضہ کر کے ہوٹل بنا رکھا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

نیم حکیم حاجی اقبال نے ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے فردوس مارکیٹ کے عین وسط میں ایک خالی پلاٹ پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے جو کہ پہلے مارکیٹ کے دوکانداروں اور گاہکوں کے لیئے گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مختص کی گئی تھی۔

ن لیگ کے دور حکومت میں حاجی اقبال نے اس جگہ پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری قائم کر لی تھی۔ فردوس مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ موصوف نے اس پوری گلی کو بند کر کے اپنا کاروبار چمکا رکھا ہے جس کی وجہ سے آنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے باعث گلی سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، آئے روز ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے لوگوں میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ اس ناجائز قبضہ مافیا لوگوں کے خلاف انکوائری کی جائے اور قبضہ کی گئی جگہ کو ان سے واگزار کروایا جائے تاکہ یہاں کے دکاندار اور عوام سکھ کا سانس لیں سکیں۔ اور محکمہ ٹی ایم اے کے کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو یہاں سے ماہانہ کی بنیادوں پر بھتہ وصول کرتے ہیں۔

Related Posts