راولپنڈی:تجاوزات سے تنگ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات ہٹاؤ مہم کا آغاز کر دیا۔ شہرمیں پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے۔ظہیراحمداعوان کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ تجاوزات مافیا سے منتھلیاں وصول کرتا ہے۔
گلاس فیکٹری چوک میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ سابقہ کونسلرز انجمن تاجران کے نمائندے وفد کی صورت میں دکانداروں،مارکیٹوں،ورکشاپس مالکان سے تجاوزات ہٹانے کی اپیلیں کرتے رہے۔
ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا تمام دکاندار اپنی دکان مارکیٹ ورکشاپ کے آگے سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور گاڑیوں کو مناسب ترتیب کیساتھ کھڑا کیا جائے تاکہ پیدل گاڑی پر گزرنے والے شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔
اس وقت ظفرالحق روڈ، چکلالہ روڈ،حق نواز روڈ،گلاس فیکٹری چوک،امرپورہ،قاسم آباد ڈھوک کھبہ میں تجاوزات کے باعث پیدل چلنا محال ہوچکا ہے۔تجاوزات کے باعث ایمبولینس 1122 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی نہیں گزر سکتی۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ ملی بھگت سے تجاوزات قائم کروانے میں ملوث ہے، منتھلی لے کر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ہم اس تجاوزات ہٹاؤ مہم(Anti Encroachment Drive) کو منتقی انجام تک پہنچائے گے۔ہم وزیراعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات کمشنر ڈپٹی کمشنر سے اپیل کرتے ہیں کہ تجاوازت فلفور ختم کروائی جائے۔
اس موقع پر شیخ عبدالرحیم سرپرست انجمن تاجران، حاجی ارشد صدر مرکزی انجمن تاجران چاہ سلطان،آغا حماد یوسف صدر انجمن تاجران طہماسپ آباد،چوہدری شاہدتاجر راہنما،مینر احمد بھٹی سینئر سٹیزن،چوہدری اسد صدر فرنچر مارکیٹ چاہ سلطان،راجہ بابر تاجر راہنما،ولید قریشی یوتھ راہنما،تنویراعوان،راجہ تنویر،عرفان رزاق مغل ودیگر بھی موجود تھے۔