راولپنڈی،بیوہ خاتون کے گھر قبضے کی کوشش، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،بیوہ خاتون کے گھر قبضے کی کوشش، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
راولپنڈی،بیوہ خاتون کے گھر قبضے کی کوشش، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

راولپنڈی:راولپنڈی،بیوہ خاتون کے گھر قبضے کی کوشش، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار،تھانہ نصیر آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون داد رسی کے لئے سی پی او آفس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے محلہ آباد ڈاکخانہ چاکرہ کی رہائشی خاتون گل خندانہ نے سی پی او کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 5اگست2019 کو اس کے شوہر محمد اعظم خان کا انتقال ہوا جبکہ اس کے سوتیلے بچے اور سوکن سوات سے شفٹ ہو کر زبردستی ان کے گھر سکونت پذیر ہو گئے اور مجھے گھر سے بے دخل کرنے کی کوششیں کرنے لگے۔

جبکہ اس کی سوتیلی بیٹی نے 15پر جھگڑے اور بھائی کے مبینہ اغوا کی جھوٹی کال کی جس پر متعلقہ اے ایس پی نے انکوائری کی اور کال جھوٹی ثابت ہونے پر متعلقہ تھانے کو مقدمہ کے اندارج کا حکم دیا۔

اس کے بعد سائلہ مقدمہ کی مدعیت کے لئے تھانے گئی لیکن وہاں تعینات سب انسپکٹر وحید اقبال نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے سائلہ سے بد اخلاقی شروع کر دی اسے مختلف جگہوں پر آنے کا کہا اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی متعدد بار تھانے کا چکر لگانے کے باوجود مقدمہ کا اندارج ملاقات سے مشروط کر دیا۔

تاہم گزشتہ روز سائلہ نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ اسے جان اور عزت کا تحفظ دلایا جائے اور عوام کے جان و مال و عزت کے محافظ پولیس جیسے ذمہ دار ادارے میں موجود وحید اقبال جیسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔

Related Posts