راولپنڈی میں بسنت کے روز شہریوں کی ہوائی فائرنگ سے 47 افراد زخمی ہوگئے جن میں سب سے زیادہ افراد وارث خان سرکل میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وارث خان سرکل سے 30 زخمی سرکاری اسپتالوں میں پہنچے، زخمیوں میں سر سید چوک کی 2 سالہ عائشہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب تھانہ بنی کے علاقہ جوہر آباد میں جواں سالہ لڑکی ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گئی ،سر میں لگنے والی گولی کے باعث حالت انتہائی تشویشناک ہے ، ریسکیوایمرجنسی سروس کے عملہ نے زخمی کو بے نظیر اسپتال منتقل کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹوں میں 2 قتل، کورال کی حدود سے نوجوان کی کئی روز پرانی لاش بر آمد