رؤف حسن کے بھارت کیساتھ روابط کا انکشاف، چشم کشا ثبوت سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رؤف حسن
(فوٹو: فرائیڈے ٹائمز)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کا انکشاف سامنے آیا ہے، روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے جس سے عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے متحرک ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل روف حسن کے بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ واٹس اِیپ کے ذریعے ہوش ربا روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے 19نومبر 2022 کو بھارتی صحافی کرن تھاپر سے بطور پارٹی میڈیا کوآرڈینیٹر  رابطہ کیا گیا۔ ابتدائی واٹس اِیپ پیغام میں بھارتی صحافی نے رؤف حسن سے شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو کے بارے میں سوال کیا۔

بھارتی صحافی کرن تھاپر نے 24نومبر 2022 کو رؤف حسن کو موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بارے میں اپنا اور رانا بنیرجی (سابق سیکریٹری را) کے ساتھ یوٹیوب پر ہونے والا انٹرویو بھی شیئر کیا۔انٹرویو میں کرن تھاپر نے آرمی چیف کو بھارت کیلئے زیادہ سخت قراردیا تھا۔

ماضی میں 25 نومبر 2022 کو بھارتی کرن تھاپر نے واٹس اِیپ پیغام کے ذریعے رؤف حسن کے ساتھ جنرل عاصم منیر سے متعلق ایک پاکستانی صحافی کا انٹرویو شیئر کیا۔جواباً رؤف حسن نے پاکستانی صحافی کو ناقابلِ اعتبار قرار دیا اور آرمی چیف کی حساس معلومات شیئر کردیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ رؤف حسن نے فروری 2023 کے واٹس اِیپ پیغام کے ذریعے یوکرین کے معاملے پر بھارتی مؤقف کی تعریف کی اور پاکستانی موقف پر سخت اعتراض کیا۔ رؤف حسن نے کہا کہ غیر جانبدار رہنے کے تناظر میں بھارتی مؤقف قابلِ فہم ہے۔

دوسری جانب رؤف حسن نے پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اور سنگین الزام لگاتے ہوئے بھارتی صحافی کو کہا کہ ’’پاکستان کا مؤقف انتہائی حیران کن ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن اطلاعات ہیں کہ حکومت یوکرین کو ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

آگے چل کر مارچ 2023 کو بھارتی کرن تھاپر کو بھیجے گئے رؤف حسن کے پیغامات میں اشتعال دلاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے گھر سے گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا۔رؤف حسن نے بھارتی صحافی کو بھیجے گئے اشتعال پیغامات میں کہا کہ پاکستان ایک خونی انقلاب کیلئے تیار نظر آتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق باوثوق ذرائع  نے تصدیق کی کہ 10 مئی 2023 کو رؤف حسن کی جانب سے کرن تھاپر کے  ساتھ انٹرویو بھی ریکارڈ کیا گیا۔ 11 مئی 2023 کو واٹس ایپ میسج کے ذریعے رؤف حسن نے افواج پاکستان کے مختلف دستوں کی نقل و حرکت کو توڑ مروڑ کر حاشیہ آرائی کی۔

پاک فوج کی معمول کی نقل و حرکت کو بگاڑ کر پیش کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ملک کی سڑکوں اور گلیوں میں مکمل فوجی نقل و حرکت دیکھی جاسکتی ہے اور غیر ضروری ہیجان پیدا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء کے دور کا سامنا کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ رؤف حسن کے غیر محتاط واٹس ایپ پیغامات انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ پیغام رسانی کرن تھاپر کی پشت پر بیٹھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے معلومات کا خزانہ تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے ملک کی حساس معلومات بھارتی صحافی کو پہنچا دیں۔

واٹس ایپ میسیجز سے یہ بھی تصدیق ہوتی ہے کہ تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو پاک فوج کے خلاف منری تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر پر آمادہ کیا۔ حساس معلومات پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیہ بھارتی میڈیا میں پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش ہیں بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈے کو ہوا دی گئی۔ تمام تر ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور سہولت کاروں کے کلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts