عوام دیانتدار اور صالح امیدواروں کو ووٹ دیں، علامہ راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے پاس نادر موقع ہے کہ وہ پارٹیاں بدل بدل کر امیدوار بننے والے ضمیر فروش ٹولے کو یکسر مسترد کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع شرقی کے زیر اہتمام بھکر گوٹھ، جامعہ اویس قرنی غوثیہ کالونی ، دربند بازارپٹیل پاڑہ اور ضلع وسطی کے علاقوں شاہنوازبھٹو کالونی اور دستگیر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، مولانا محمد غیاث ، علامہ سمیع الحق سواتی ، حاجی امین اللہ ، مولانا فتح اللہ ، مولانا عبدالرشید نعمانی ، فاروق سید حسن زئی ، مولانا زرین شاہ ،مفتی علیم الحق فاروقی ، جمال خان کاکڑ ، نورسلیم صابر ،قاری سیف الرحمن ودیگر نے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاق کی پنجاب میں شبخون کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان

علامہ راشد محمود سومرو اور حافظ حمداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام لادین ، سیکولر اور مغربی تہذیب یافتہ ٹولے کو مسترد کردیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں دیانتدار اور صالح امیدواروں کو ووٹ دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ شہر قائد کو منشیات اور غیرقانونی ہتھیاروں کے کاروبار ، اور ناجائز قبضوں کے جرائم سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے ہمارے نمائندے کامیاب ہوکر اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کریں گے۔

ہم عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے کچی آبادیوں کو ریگولرائزڈ کیا جائے گا ،پینے کا صاف پانی ، سیوریج کا موثر نظام فراہم کرنا عام آدمی کا معیار زندگی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Related Posts