ہم سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو تبدیل کر سکتے ہیں، علامہ راشد سومرو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علماءاسلام سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نےکہا ہے کہ سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنے سے ہی تبدیلی آئے گی، ہم نے سیرت اور شریعت کو چھوڑ کر باطل کی روش اپنا رکھی ہے جس کی وجہ سے ہم تنزل کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور میں سیرت النبی کانفرنس، لاڑکانہ میں پارٹی ڈویژنل اجلاس اور سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جے یو آئی رہنما مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبد اللہ پہوڑ، مولانا عبد اللہ سومرانوی، مولانا صالح اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نےکہاکہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس صحابہ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہیں گے، حیدرآباد میں شان عمر میں گستاخی کا ذمہ دار گرفتار ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد میں سیدنا فاروق اعظم کی گستاخی فرقہ واریت کی سازش ہے، قاری عثمان

انہوں نےکہاکہ بڑی بدقسمتی ہے کہ کلمہ اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں انبیاء کے وارث علماء کو ہمیشہ اقتدار سے دور رکھا گیا لیکن پارلیمنٹ میں 76 سال سے موجود علماء کرام پر کبھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کے ہر ایشو اور مسئلہ پر صدا بلند کی ہے ، چاہے وہ مساجد و مدارس کے تحفظ کا ہو، کرونا وائرس اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا موقع ہو، عوام کی بلاتفریق خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا جے یوآئی سندھ کے وسائل، جزائر، معدنیات اور زمینوں کی غیر قانونی فروخت کیخلاف عوام کی آواز بنی رہی ہے، ہم نے اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں، تعلیم سے محروم سندھ کے ساٹھ لاکھ بچوں کیلئے اسکولوں میں داخلے کی تحریک چلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جےیوآئی نے ہمیشہ صحت مراکز میں عوام کو فری علاج معالجے کی آواز بلند کی ہے، سندھ کے ڈاکو راج کے خلاف ہر محاذ پر جمعیت علماء میدان عمل میں رہی ہے اور شہری اور دیہی عوام کا کیس دلیری سے لڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی 22 اکتوبر سے دو نومبر تک سندھ میں ایک اور تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے، سندھ میں بد امنی آٹے کی مد میں صرف ایک سال میں 77 ارب کی خورد برد اور پندرہ سالہ سیاہ دور حکمرانی کیخلاف میدان میں نکل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 12 روزہ امن مارچ سندھ کی تقدیر بدل دے گا، سندھ کے وسائل کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کشمور سے کراچی تک جے یوآئی امن مارچ کرے گی آنے والا دور سندھ میں تبدیلی کی لہر لیکر آئے گا۔

Related Posts