قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے۔
عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے سابق کھلاڑی راشد لطیف نے جاری بیان میں کہا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن باولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو چاہیے کے وہ عماد کو واپس لیکر آئیں،ورلڈ کپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہو گا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے،
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے عماد وسیم کو مشورہ دیا کہ ”اگر لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کونٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیئے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں“۔
اس سے قبل نیشنل ٹی 20 میں اسلام آباد کے ہیڈ کوچ جنید خان نے تصدیق کی تھی کہ عماد وسیم نیشنل ٹی 20 چھوڑ کر ٹی 10 لیگ کھیلنے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرکٹر عماد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) ٹوئٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔