راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rashid Latif banned from entering Karachi Press Club

کراچی :پریس کلب نے سابق کرکٹر راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا زبان کے استعمال کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

پریس کلب کی مجلس عاملہ نے کہاہے کہ صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے ہے انہوں نے کہا ہے کہ کہ کسی بھی معزز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرے۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے لئے بے ہودہ الفاظ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پریس کلب نے راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں پر الزامات کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے الفاظ کا استعمال کرکٹ سے وابستہ دیگرکھلاڑیوں کے لیےبھی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صحافتی برادری متحد اور منظم ہے اور صحافت کے مقدس پیشے پر انگلیاں اٹھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:جے یو آئی کے رہنماؤں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

راشد لطیف نے پوری صحافتی برادری پر جو کیچڑ اچھالا ہے اس پر صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور صحافی برادری کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ صحافت سے وابستہ افراد کے لئے ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں۔

اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں مگر پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ راشد لطیف کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور ان کے اپنے کرکٹر ساتھی ان پر الزام لگا چکے ہیں کہ ماضی میں راشد لطیف بوری میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

Related Posts