راشد خان کا پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشد خان کا پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
راشد خان کا پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے 27 فروری کو ہونے والے فائنل میں شامل ہونے کی خبر وں کی تردید کردی۔

میچ ونر بالر راشد خان کا اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی لیکن قومی فریضے کے سبب میں فائنل میں شامل نہیں سکتا، راشد خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیوٹی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

ورلڈ کلاس اسپن بالر کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سی او او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ افغان کرکٹر راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز یا ملتان سلطانز، پی ایس ایل 7 کے چیمپئن کا فیصلہ کل ہوگا

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر گرد تھیں کہ افغانستان کے سپر اسٹار بالر راشد خان لاہور قلندرز کے لئے پی ایس ایل 7کے فائنل میں دستیاب ہوں گے۔

Related Posts