رمضان اور مارچ کا آغاز ایک ہی دن! 33 سال بعد انوکھا فلکیاتی مظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rare Celestial Event After 33 Years

اس سال رمضان المبارک میں ایک شاندار فلکیاتی واقعہ پیش آنے والا ہے جو ہر 33 سال میں ایک بار رونما ہوتا ہے۔

شمسی اور قمری کیلنڈر کی نایاب مطابقت دنیا میں عام طور پر دو کیلنڈرز رائج ہیں،شمسی کیلنڈر جسے عیسوی یا گریگورین کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے، قمری کیلنڈر جسے ہجری کیلنڈر کہا جاتا ہے، جو چاند کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔

عام طور پر ان دونوں کیلنڈرز کے مہینے مختلف تاریخوں پر شروع ہوتے ہیں، مگر 2025 میں رمضان اور مارچ ایک ہی دن یعنی یکم مارچ سے بیک وقت شروع ہوں گے۔

قبر سے آوازیں! پنجاب میں جعلی پیر کی حقیقت کھل گئی، حیرت انگیز ویڈیو

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند اور سورج کے مداروں میں ایک منفرد ہم آہنگی کے باعث ہر 33 سال بعد کسی نہ کسی اسلامی مہینے کا آغاز شمسی کیلنڈر کے مہینے کے ساتھ ایک ہی تاریخ پر ہوتا ہے۔ یہ واقعہ چاند اور زمین کی گردش میں حیرت انگیز ریاضیاتی درستگی کو ظاہر کرتا ہے، جو قدرت کی ایک انمول تخلیق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے مدار مستقل تبدیل ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا یہ ہم آہنگی ہر سال نہیں بلکہ تقریباً 33 سال بعد کسی ایک اسلامی مہینے میں دہرائی جاتی ہے۔2025 میں یہ خوش نصیبی رمضان المبارک کو حاصل ہو رہی ہے، جو اس روحانی مہینے کو مزید یادگار بنا دے گی۔

Related Posts