اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 10 سالہ فرشتہ کے قاتل کو سزائے موت کا حکم دے دیا اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 10 سالہ فرشتہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے فرشتہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزم نثار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا اور ملزم پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
یاد رہے کہ سال 2019 میں ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی فرشتہ نامی 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 10 سالہ فرشتہ کو اغوا کیا گیا، جس کا مقدمہ والدین نے درج کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بد ترین غفلت کا مظاہرہ کیا، بعد ازاں ملزمان نے فرشتہ کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرا کی پنجاب میں موجودگی کا انکشاف، پولیس سیالکوٹ پہنچ گئی