گن پوائنٹ پر نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم لڑکی کا چچا زاد بھائی نکلا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گن پوائنٹ پر نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم لڑکی کا چچا زاد بھائی نکلا
گن پوائنٹ پر نوجوان کی مبینہ زیادتی، ملزم لڑکی کا چچا زاد بھائی نکلا

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں گن پوائنٹ پر نوجوان نے مبینہ زیادتی کا ارتکاب کر ڈالا جس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم لڑکی کا چچا زاد بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ بہاولنگر میں تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادقہ میں پیش آیا۔ یاسمین نامی لڑکی کو گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زیادتی کا الزام لگانے والی لیڈی سب انسپکٹر نوکری سے برطرف

خیر پور میں 5ویں جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل

حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون واپس لے لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے حقیقی چچا زاد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں ملزم کا نام ندیم بتایا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ یاسمین پر چچا زاد بھائی ندیم کے بری نظر رکھنے کے باعث اسے گھر آنے سے منع کرنا پڑا۔ ملزم میرا حقیقی بھتیجا ہے جسے اچھی طرح جانتا ہوں۔

متن کے مطابق ملزم ندیم متاثرہ لڑکی کے پڑوس میں رہتا تھا جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔ ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 نوعمرلڑکیوں سے زیادتی اور برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ گینگ میں مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے دو اہلکار بھی دھر لیے گئے۔

ایف آئی اے سائبرکرائمزٹیم نے 8 روز قبل ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی  کرتے ہوئے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کرملزمان کو پکڑا۔ درخواست میں کہاگیاکہ ملزم سبحان مختلف نمبرں سے فون کرکے نازیبا ویڈیوز بھجواتا تھا۔

 

Related Posts