اسلام آباد میں سسر نے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں سسر نے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد میں سسر نے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کی حدود راجہ ٹاؤن جوہر میں سسر نے بہو کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جس رات میرے ساتھ زیادتی ہوئی میرا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون سمیرا عثمان نے بتایا کہ میری شادی پانچ ماہ قبل شان خورشید سے ہوئی تھی۔ میرا خاوند گولڑہ موڑ میں ٹائر پنکچر کا کام کرتا ہے، گزشتہ رات میرا خاوند اپنی ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اور میرے سسر محمد خورشید گھر پر موجود تھا، جبکہ گھر میں میرے علاوہ اور کوئی نہیں تھا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے ساتھ زیادتی کرڈالی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت رات کے ایک بج رہے تھے ، میں نے بہت شور مچایا اپنے سسر کے منت سماجت کی مگر وہ باز نہ آیا اور میری عزت پامال کردی۔

بعد ازاں میں نے اپنے والد اور شوہر کو تمام واقعہ بیان کردیا۔ پولیس نے میرا میڈیکل کرایا جس میں زیازتی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس نے میرے سسر کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن مجھے پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ میری عزت لوٹ چکی ہے مجھے انصاف چاہیے میں کسی بھی صورت صلح نہیں کرنا چاہتی۔ میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کرتی ہوں کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Posts