لاہور: پنجاب کے شہر جہلم میں پولیس نے ساڑھے 6سال کی بچی سے زیادتی کے جرم میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرآنِ پاک پڑھنے کیلئے گھر سے نکلنے والی ساڑھے 6 سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جہلم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
تھرپارکر میں 16سالہ لڑکی زیادتی کا شکار
کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ تھانہ دینیہ کی حدود میں پیش آیا، جس کا مقدمہ بچی کے والد نے تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلات پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
جنسی زیادتی کا شکر بچی قرآنِ پاک پڑھنے کیلئے ہمسائے کے گھر گئی تھی، تاہم ملزم فرقان نے بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تھرپار میں ایک اور حوا کی بیٹی کو بے آبرو کردیا گیا، تحصیل چھاچھرو میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرہ لڑکی کے والد کے مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس سرجن کا آج سے 3 روز قبل کہنا تھا کہ میڈیکل کے بعد لڑکی کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے، ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔