بولڈ فوٹو شوٹ کرانے پر رنویر سنگھ کے خلاف مقدمے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ کیسا رہا، فوٹوگرافر نے سب بتا دیا
رنویر سنگھ کا بولڈ فوٹو شوٹ کیسا رہا، فوٹوگرافر نے سب بتا دیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ممبئی کی ایک این جی او نے ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار نے کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز ممبئی پولیس میں این جی او کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کے خلاف خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابقہ اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست چیمبور پولیس اسٹیشن میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے عہدیدار نے جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکار کی تصاویر غیر اخلاقی ہیں جس نے لوگوں اور بالخصوص خواتین کے جذبات کو مجروح کیا، ان تصاویر سےخواتین کی عزت کی توہین کی گئی۔

شکایت کنندہ نے رنویر کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی  درخواست  کی۔

پولیس حکام نے اس درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts