رینجرز کی کارروائی، 18 ہزار کلوگرام بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رینجرز کی کارروائی، 18 ہزار کلوگرام بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
رینجرز کی کارروائی، 18 ہزار کلوگرام بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کیلئے کارروائی کرتے ہوئے 18 ہزار کلوگرام  بھارتی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کی صوبائی سرحد پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بھارتی چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

کارروائی کے دوران رینجرز نے  تلاشی کے دوران 640 بیگز پر مشتمل 18 ہزار کلو گرام بھارتی چھالیہ برآمد کی جو کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ چھالیہ کی مالیت 1 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزمان اور برآمد کی گئی چھالیہ ٹرک سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی۔

  مزید پڑھیں: سندھ پولیس کی انسپکٹر غزالہ پر کروڑوں کے غبن اور دھمکیاں دینے کا الزام

Related Posts