متحدہ لندن کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع لیاقت آباد میں سرچ آپریشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt extends Rangers' special powers for 90 days

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ لندن کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا لیاقت آباد بندھانی کالونی میں سرچ آپریشن، داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کورنگی، چاکیواڑہ، فیروز آباد، گلشن معمار، زمان ٹائون اور الفلاح کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے لوٹ مار، گاڑیاں چھیننے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رات گئے اورنگی میں مسلح ملزمان اور پولیس میں مقابلہ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری نے محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی، سرچ آپریشن و مخصوص گھروں کی تلاشی کے باوجود کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق علاقے میں ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، لیکن کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

مزید پڑھیں:دنیا بھرکی500سے زائدخواتین کارکنوں کی مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کی شدید مذمت

مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون نمبر4 سیکٹر 11/E تاج لسی والے کے قریب پارک والی گلی کے اطراف میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی پہنچنے پر ملزمان اور پولیس کے درمیان دوبدو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس پر پولیس کی اضافی نفری کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

علاوہ ازیں صبح سویرے رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا، رینجرز ترجمان کے اعلامیے کے مطابق کورنگی، چاکیواڑہ، فیروزآباد، گلشن معمار، زمان ٹاون اور الفلاح کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 15ملزما ن محمد کاشف، جمال حسین عرف جمالی، نصیرالدین، غلام مصطفی، محمد ندیم، شاہدعلی، محمد بلال، محمد اسامہ، محمد عمیر، محمد عامر، نادر، تلہ محمد،محب علی،عبدالخالق اور اقبال خان کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے،موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحید عمران کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

بغدادی، جیکسن، آرٹلری میدان اور سول لائن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان آصف، عثمان غنی، محمد حیات اور مبین کوگرفتار کرلیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Posts