رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست
کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد زیرِ حراست

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، پیر آباد، کٹی پہاڑی اور رشید آباد سے منشیات فروش گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں عبدالقیوم، منظور احمد، خانزادہ عرف پہلوان، جنت گل عرف جنتی، عبداللہ، علی دوست اور رکشہ ڈرائیور ارشد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے27کلو چرس اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا سرغنہ حاجی عرف خالد عرف شیر دل پشاورسے منشیات فروشی کا دھندہ چلاتا ہے۔

ملز مان کراچی کے مختلف علا قوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ فیصل، ناظم آباد، کٹی پہاڑی اور اتحاد ٹاؤن میں منشیات سپلا ئی کر تے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پمز اسپتال میں بچی سے جنسی زیادتی کا ملزم دھر لیا گیا

قانون نافذ کرنے والے ادارو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts